Islami Studies






♢■● وحی سے متعلق سوالات ●■♢

سوال :
4) اولین وحی کا نزول کس تاریخ کو ، کس دن ، کس وقت اور کس جگہ ہوا ؟
الجواب :
قرآن کی وحی اول کا نزول 17 رمضان المبارک یا 24 رمضان المبارک بروز دو / 2 شنبہ کو بوقت سحر ہوا
( تفسیر نعیمی جلد نمبر 2 ،صفحہ نمبر 213 / البدایہ جلد نمبر 2 ، صفحہ نمبر 78 )
حضرت شاہ عبدالحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
" نور وحی کا ظہور دو / 2 شنبہ کے روز آٹھ یا تین ربیع الاول سنہ 41 عام الفیل میں کوہ حرا پر جسے جبل نور بھی کہتے ہیں بقول صحیح ہوا " محدث موصوف آگے فرماتے ہیں کہ ایک جماعت آیة کریمہ
" شهر رمضان الذي أنزل فيه ! القرآن
اور ارشاد بارئ تعالٰی " انا أنزلناه فى ليلة القدر " سے خیال کرتی ہے کہ وحی کی ابتداء رمضان المبارک میں ہوئی اس لئے کہ حق تعالٰی نے حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم پر از قسم نبوت سب سے پہلے جس چیز کا اکرام فرمایا وہ نزول قرآن ہے ۔
چونکہ نزول قرآن رمضان المبارک میں ہوا اس سے ثابت ہوا کہ وحی کی ابتداء بھی رمضان المبارک میں ہی ہوئی ہوگی ۔
لیکن اکثر مفسرین کا یہ خیال ہے کہ پورا قرآن بیک بار رمضان المبارک کی لیلتہ القدر میں لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر نازل ہوا اور وہاں سے بلحاظ مصلحت اور باعتبار واقعات تھوڑا تھوڑا تئیس / 23 سال کی مدت تک اترتا رہا ( اس نزول کی ابتداء ربیع الاول میں ہوئی ) بعض کے نزدیک ابتداء وحی ماہ رجب المرجب میں ہوئی یہ شاذونادر ہے ۔
( مدارج النبوة باب سوم / 3 ، جلد نمبر 2 ، صفحہ نمبر 47 )
ایک قول نو /9 ربیع الاول سنہ 41 نبوی مطابق بارہ / 12 فروری کا بھی ہے ۔
( اوراق غم صفحہ نمبر 46 )
x

No comments:

Post a Comment